اسلام آباد:مقامی عدالت نے اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی خارج کردیا ہے اور اب عدالت کے فیصلے کے بعد کل22 دسمبر کو پولنگ ہوگی، پولنگ جناح کونونشن سینٹر میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی اور انتخابی فہرست میں درج نام کے حامل ممبرز اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا ایسو سی ایشن کا ممبر شپ کارڈ یا کوئی جائز قانونی شناخت نامہ دکھا کر اپنا ووٹ ڈال سکیں گے، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لیے چوہدری خالد محمود کی سربراہی میں الیکشن کمشن بنایا گیا ہے جس میں چوہدری خالد محمود چیئرمین، لالہ ظہیر عباسی وائس چیئرمین، راجا بشیر عباسی(ممبر)، آغا احتشام (ممبر)، حفیظ عباسی (ممبر)شامل ہیں، انتخابات کے لیے فاؤنڈر اتحاد اور پراگریسو گروپ مد مقابل ہیں، ایسو سی ایشن کے تقریباً 3200 ممبرز حق رائے دیہی استعمال کریں گے فاؤنڈر اتحاد پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار سردار طاہر محمود ہیں، ان کے پینل میں سینیئر نائب صدر کے لیے، وحید اختر خان اور اظہر عباسی، نائب صدر کے لیے عبد المالک، میاں محمد یسین، بابر بھٹی اور راجا حامد، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے چوہدری زاہد رفیق، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے وحید احمد، ڈپتی سیکرٹری کے لیے محمد نعمان، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے اسرار الحق مشوانی، یلفیئر سیکرٹری کے لیے کاشف منیر، سوشل میڈیا کے لیے عامر محمود، جائنٹ سیکرٹری کے لیے قاضی شاکر، فنانس سیکرٹری کے لیے منیر اختر، پریس سکرٹری کے لیے وحید خان، سپورٹس سیکرٹری کے لیے ذوالفقار علی امیدوار ہیں
اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی خارج،کل پولنگ ہوگی








