بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی ، سری لنکن ہائی کمشنر ملاقات، کرکٹ ٹیم سیکیورٹی پر اظہاراطمینان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کے دوران سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا تھا، جب اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کے بڑے پروگرام جاری تھے، جن میں انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس اور چھٹا مارگلہ ڈائیلاگ شامل تھے، اسی دوران راولپنڈی میں گرین شرٹس اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ بھی جاری تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے ملاقات کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید بتایا کہ ملاقات میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں، فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔