بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موت کی افواہوں کے بعد لیجنڈ ری ادکاردھرمیندر ہسپتال سے ڈسچارج

ممبئی (ویب ڈیسک) لیجنڈری بولی وڈ اداکار دھرمیندر کو ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تاہم وہ گھر پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دھرمیندر کو 12 نومبر کو ممبئی کے نجی ہسپتال کینڈی بریچ سے ڈسچارج کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکار کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جب کہ ان کا مزید علاج گھر پر ہی جاری رہے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دھرمیندر کو ایمبولینس میں گھر منتقل کیے جانے کی ویڈیوز بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکار کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں مشکل سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، ان کی عمر 89 برس ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دھرمیندر کے دوران علاج ہی 11 نومبر کو بھارت کے تقریبا تمام بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس نے خبریں شائع کی تھیں کہ اداکار دوران علاج چل بسے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار کے انتقال کی خبریں شائع کرنے پر ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے شدید مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

دھرمیندر کو ماضی میں بھی مختلف اوقات میں ہسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے، زائد العمری کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل سمیت دوسرے مسائل ہوتے رہے ہیں اور اب بھی انہیں کچھ دن ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ان کا اصل نام دھرمیندر کیول کرشن دیول ہے، وہ 8 دسمبر 1935 کو نصرالی، ضلع لدھیانہ، بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔

دھرمیندر نے 1960 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کا شمار 70 اور 80 کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

دھرمیندر نے دو شادیاں کیں، پہلی شادی 1954 میں (19 سال کی عمر میں) پرکاش کور سے کی۔

اداکار نے دوسری شادی 1980 میں ہیما مالنی سے شادی کی۔ (اس وقت پہلی شادی موجود تھی، جس کی وجہ سے تنازع بھی ہوا۔

دوسری شادی کرنے پر ان کے حوالے سے افواہیں تھیں کہ شادی کے لیے انہوں نے اسلام بھی قبول کیا لیکن 2004 میں دھرمیندر نے کہا کہ وہ ہندو ہی ہیں۔