پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کو سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاص تحفہ دے دیا۔
Lalay @SAfridiOfficial thank you so much for this Shalwar kameez and my favorite Peshwari chappl gift from your Shahid Afridi store 👍🙏 pic.twitter.com/7jf0kuyEdy
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 7, 2022
شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ لالا! آپ کے شاہد آفریدی اسٹور کی طرف سے اس شلوار قمیض اور میری پسندیدہ پشاوری چپل کے تحفے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے، دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک مداح نے کہا ہے کہ دوست ہو تو ہمارے لالا جیسا، مداح نے مزید کہا ہے کہ سب سے بڑھ کر جو مسکراہٹ آپ چہرے پر سجائے ہوئے ہیں وہ انمول ہے۔
خاتون صارف نے کہا ہے کہ شلوار قمیض تو اچھے ہیں لیکن پشاوری چپل نظر نہیں آ رہی۔
اویس نامی صارف نے کہا ہے کہ ہم غریب مداحوں کو بھی تحفہ دے دیں۔









