معاشرے میں پھیلی برائیوں اور جرائم کے خاتمے کے لیے ’ٹیم محافظ‘ کے بہادر نوجوان میدان میں اُتر آئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر اور جیو میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے بنائی گئی اینی میٹڈ سیریز میں جدید ترین گرافکس، شاندار اسکرپٹ، دِل چھو لینے والی کہانی، جاندار کردار اور میگا اسٹارز کی بہترین آوازیں شامل ہیں ۔
میگا پراجیکٹ نے اس وقت ہر ایک کو اپنی مقبولیت کے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ٹیم محافظ کی تیسری قسط آج شام 7 بجے ’جیو نیوز‘ پر اور شام 6 بجے جیو ٹی وی پر نشر ہوگی جس میں کم عمر نوجوان اپنی دلیری سے ٹمبر مافیا کا جڑ سے خاتمہ کریں گے ۔









