بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل(israil) کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے

وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، کفایت شعاری مہم، 16اپریل سے تمام دکانیں، مارکیٹس رات8 بجے بند کرنیکا حکم

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جو منگل کو شام 5 بجے سے نافذ ہوگی۔