بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہفتہ ویکسینیشن، 26 لاکھ بچوں کو بیماریوں میں مرنے سے بچایا گیا، ڈبلیو ایچ او رپورٹ

اسلام آباد،عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان بچوں کی اموات میں کمی لانےوالے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے، ویکسینیشن سے 26 لاکھ بچوں کو قابل تدارک بیماریوں میں مبتلا ہو کر مرنے سے بچایا(save to died) گیا ۔

ویکسین کی بدولت پاکستان سے چیچک کا مکمل خاتمہ کیا گیا، پولیو کےکیسز میں 99.8 فیصد کمی آئی ، ملک کےاسی فیصد علاقوں میں نوزائیدہ بچوں کو تشنج سے بچایا گیا ۔ چوبیس اپریل سے یکم مئی تک عالمی ہفتہ ویکسین منایا جا رہا ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان نے انیس سو چھہتر میں چیچک کا خاتمہ کرکے حفاظتی پروگرام شروع کیا ۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات سے اموات کم ہوئیں ۔ ویکسینیشن سے پاکستان نے اب تک سولہ کروڑ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں جبکہ تیرہ کروڑ ماؤں کی زندگیاں بھی بچائی گئیں ۔

پاکستان میں انیس سو چھیانوے میں بیس ہزار پولیو کیسز سامنے آئے تھے ۔ مسلسل ویکسینیشن کی بدولت دو ہزار پچیس میں پولیس کے صرف اکتیس کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں تیرہ بیماریوں سے بچانے کی ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے ۔ گاوی کے تعاون سے ہر سال ستر لاکھ بچوں اور پچپن لاکھ خواتین کی ویکیسنیشن ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں:عالمی بحران اورخلیج جنگ کے باوجود کیپیٹل مارکیٹ مستحکم رہی، ایس ای سی پی

ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جاتی ہے ۔ جس میں پندرہ ہزار ویکسینیٹرز اور چار لاکھ سے زیادہ ورکرز حصہ لیتے ہیں ۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی افرادی قوت ہے ۔