بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں صہیونیوں کے داخلے کی شدید مذمت

مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اسرائیلی آباد کاروں کی دراندازی پر پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک نے مشترکہ آواز بلند کر دی ۔ ترجمان دفترِ خارجہ(foreign office spokesmen) کے مطابق، مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مسجدِ اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف اور صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اور اس کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی کی کوئی بھی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

اہم بیان پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں اسرائیل کی جانب سے تیس نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی ۔

فلسطینی بچوں اور اسکولوں پر حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوششیں مسترد کر دی گئیں۔ مسلم ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی توثیق کرے ۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے”اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” پورٹل کا افتتاح کر دیا

مشترکہ بیان میں انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔فلسطینی عوام کو بےگھر کرنےکی کوششیں واضح طور پر مسترد کرتے ہیں،بیان