بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی روسی ڈرون حملے کی مذمت

اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی روسی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے
پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو (Dan Stoenescu) کے مطابق رومانیہ کے شہر گالاٹس میں روسی ساختہ ڈرون گرا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے میں ایک روسی ساختہ ڈرون رہائشی علاقے میں گرا جس سے ایک گھر کو نقصان پہنچا، سفیر ڈین اسٹونیسکو نے اس کارروائی کو رومانیہ کی فضائی حدود اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسے واقعات یوکرین کے خلاف روس کی جانب سے شروع کی گئی غیر قانونی جنگ کا نتیجہ ہیں، جو نہ صرف رومانیہ بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ سفیر نے روس سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔ یاد رہے کہ سفیر ڈین اسٹونیسکو پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی متحرک ہیں اور انہوں نے اس واقعے پر عالمی برادری کی توجہ بین الاقوامی سرحدوں کے احترام کی جانب مبذول کروائی ہے۔