بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکہء حق کے ایک سال مکمل ہونے پر نوجوانوں کے تاثرات

معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے نوجوانوں نے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ وطن کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ مختلف تقاریب اور سوشل میڈیا پیغامات میں نوجوانوں نے کہا کہ وہی اس قوم کا مستقبل اور اصل طاقت ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ “ہم نہ کمزور ہیں اور نہ ہی خاموش، بلکہ ہم نئی سوچ، نئی طاقت اور ایک مضبوط پاکستان کی علامت ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معرکۂ حق کے دوران جس جذبے اور حوصلے کا مظاہرہ کیا گیا، وہ آج بھی اسی شدت کے ساتھ موجود ہے۔

شرکاء نے کہا کہ ان کے خواب بلند اور حوصلے مضبوط ہیں، اور وہ علم و کردار کو اپنی اصل پہچان سمجھتے ہیں۔ “کتاب ہمارا ہتھیار ہے اور کردار ہماری شناخت،” نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی، وہ پہلے بھی حاضر تھے اور آئندہ بھی ہر محاذ پر موجود رہیں گے۔ نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معرکۂ حق میں جس طرح حق کا ساتھ دیا، اسی طرح ہمیشہ سچ اور انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:معرکہِ حق میں اپنی جان وطن پر قربان کرنے والے نائیک محمد وقار خالد شہید کی والدہ کے تاثرات

اپنے پیغام کے اختتام پر نوجوانوں نے دشمن کو دو ٹوک انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو پوری قوم بنیان مرصوص بن کر اس کا مقابلہ کرے گی۔