حکومت نے لائٹ ڈیزل(light diesel) آئل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ایندھن 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی اور صنعتی شعبوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے اخراجات بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:صدر زرداری کی ناروے کو یومِ آئین پر مبارکباد، قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
ماہرین کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافہ براہ راست اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور پیداواری لاگت پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔









