خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ(Eid Ul Adha) کے موقع پر چار روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 26 مئی سے 29 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت 26، 27 اور 28 مئی کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
وفاقی کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید کی سرکاری چھٹیاں منگل سے جمعرات تک ہوں گی، تاہم خیبر پختونخوا نے اس میں ایک اضافی دن شامل کرتے ہوئے جمعہ تک تعطیلات بڑھا دی ہیں۔
اسی طرح سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں 26 مئی سے 29 مئی تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
مزیدپڑھیں:امریکی امیگریشن نظام سخت، اندرون ملک اسٹیٹس تبدیلی کا راستہ محدود
ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عید کے موقع پر تین روزہ بینکنگ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 26 سے 28 مئی تک تمام بینک بند رہیں گے جبکہ مالیاتی سرگرمیاں 29 مئی بروز جمعہ سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔
سرکاری معلومات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی جبکہ 26 مئی کو یوم عرفہ ہوگا۔









