بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لبنانی صدر کی اسرائیل کو مذاکرات کی دعوت

لبنان (Lebanon)کے صدر جوزف عون(Joseph Aoun) نے اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جوزف نے کہا کہ عسکری حل اسرائیل کے لوگوں کو کبھی تحفظ اور سلامتی نہیں دے سکتا، ہم بات چیت کیلئے تیار اور پُرعزم ہیں، اگر اسرائیلی بھی تیار ہیں تو آئیں بیٹھیں اور بات کریں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

لبنانی صدر نے خبردار کیا کہ فوجی حل آپ کو کبھی بھی سلامتی اور تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ عدم جارحیت کا ہوگا، مکمل امن معاہدہ نہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:گرمیوں میں رات بھر بیڈ روم ٹھنڈا رکھنے کے 7 آسان طریقے

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں صدر جوزف نے کہا کہ ہمیں لبنان اور اسرائیل کے درمیان دشمنی کی حالت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا اور یہ معاہدہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی جانب راستہ بن سکتا ہے۔

عون کے مطابق لبنان 2002 کی عرب امن پہل کے مطابق پیش رفت کرے گا، جس کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کے بدلے عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی حکومت، امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کر رہی ہے تاکہ مکمل جنگ بندی تک پہنچا جا سکے۔