فیفا ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی (pakistani origen footballer)بھی کھیل رہا ہے، جو ایک عرب ملک کی نمائندگی کرے گا۔
عراق کے اسکواڈ میں شامل زیڈان اقبال کی جڑیں پاکستان سے جڑی ہیں، مانچسٹر میں پیدا ہونیوالے زیڈان کے والد کا تعلق پاکستان جبکہ والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔
فیفا قوانین کے مطابق زیڈان پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک سے کھیلنے کے اہل تھے۔
زیڈان نے 2021 میں عراق کی انڈر-23 اور پھر 2022 میں سینیئر ٹیم کے جانب سے کھیلا۔ عراقی سینئر ٹیم سے کھیلنے کے بعد پاکستان کے پاس ان کو بلانے کا حق نہیں تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کی وجہ سے زیڈان کی خدمات حاصل نہیں ہوسکی تھی۔
زیڈان اقبال 9 سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے 2021 میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے جانب سے یوئیفا چیمپنز لیگ میں شرکت کی۔
زیڈان اقبال کے والد عامر کا تعلق پاکستان کے شہر ساہیوال سے ہے، زیڈان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں:کمانڈربحرین نیشنل گارڈ، فیلڈ مارشل ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، آئی ایس پی آر
اس حوالے سے زیڈان اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں اور والد نے بتایا کہ میں کس طرح تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ میں کبھی عراق نہیں گیا لیکن پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں۔









