بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باب وولمر نے محمد آصف کے بارے میں کیا پیش گوئی کی تھی؟

پاکستان کے سابق آنجہانی کوچ باب وولمر(Bob Woolmer) کی فاسٹ بولر محمد آصف(Muhammad Asif) کے بارے میں درست پیش گوئی کردی ہے۔

لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کمنٹری کے دوران سابق اوپنر بیٹر رمیز راجا نے انکشاف کیا کہ سابق کوچ باب وولمر نے محمد آصف کے بارے میں پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

سابق چیئرمین پی سی بی کے مطابق جب انہوں نے پہلی بار محمد آصف کو دیکھا تو وہ باب وولمر کے ہمراہ تھے اس وقت آصف نے پاکستان کے لیے ایک بھی میچ نہیں کھیلا تھا، باب وولمر نے میرا ان سے تعارف کروایا اور کہا کہ محمد آصف مستقبل میں ایک عظیم باؤلر بنیں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ میرا پہلا سوال باب وولمر سے یہی تھا کہ اس کی رفتار کتنی ہے؟

مزیدپڑھیں:ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کا انتقال، جیفری ایپسٹین سے تعلق رکھنے والی نئی ملکہ کون ہیں؟

جس پر وولمر نے  بتایا کہ اس وقت آصف کی رفتار تقریباً 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، مجھے حیرت ہوئی کیونکہ پاکستان ہمیشہ تیز رفتار باؤلرز کے لیے جانا جاتا رہا ہے، میں نے کہا کہ پھر یہ فاسٹ باؤلر کیسے ہو سکتا ہے؟۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں

رمیز راجا نے کہا کہ بعد میں محمد آصف  اپنی لائن اور لینتھ کی بدولت ایک بہترین باؤلر بن گیا لیکن ہم تو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار دیکھنے کے عادی تھے، اس لیے اس طرح کی باؤلنگ دیکھ کر عجیب سا لگتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں باقاعدہ لینتھ پر باؤلنگ کا تصور کم ہی تھا، مخالف کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا جاتا تھا۔ ہم ہر وقت جارحانہ انداز میں کھیلتے تھے۔