بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست پنسلوانیا (Pennsylvania)کے شہر ایری میں فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کی رات پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پولیس اہلکاروں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی تمام ہلاکتیں ہوچکی تھیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی موت بظاہر خود کو گولی مارنے کے نتیجے میں ہوئی۔ ایری پولیس چیف رک لوراہ نے واقعے کو شہر کے لیے غیر معمولی جانی نقصان اور تباہی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایری کے میئر سے رابطہ کیا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔