اسلام آباد(ممتاز نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔
اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی








