مدینہ منورہ (ممتاز نیوز)مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا اہم ترین مسئلہ متاثرین سیلاب کی مدد اور بحالی ہے جس سے 60فیصد سے زیادہ لوگ متاثر ہیں،وزیر اعظم شہباز نے سیلاب فنڈ کی شفافیت کےلئے اس کاانٹرنیشل آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا جو اعتماد کی علامت ہے ۔
اپنے ایک بیان میںجاوید اقبال بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحالی مثبت قدم ہے ،معیشت کی مزید بہتری کےلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی ضروری ہے ،اگر وہ ہوتے توروپیہ بھی مستحکم ہوتا اور معاشی انڈیکیٹر بھی بہتر ین ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز اور اسحاق ڈار پر مقدمات دباو اور سزائیں بھی دباوکہ تحت ہوئی ہیں ، عدالتوں کو سزائیں معطل کرنے کرنی چاہیئں تاکہ اس مشکل وقت میں قومی لیڈران ملکر ملک کی معیشت کی سمت کاتعین کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،اسوقت سیاست سے زیادہ ریاست پر توجہ کی ضرورت ہے ملک مزید ،سیاسی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،اس لئے سب اپنے دائرہ کار میں رہ ملکی استحکام کہ لئے کام کریں ۔
صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ جاوید اقبال نے اپیل کی کہ وزیر اعظم سیلاب فنڈ میں بھرپور حصہ لیں ،بیرون ملک سے بھی تارکین وطن متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں بلکہ دنیا کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور آباد کاری کےلئے ہمارے سفارت خانے بیرون ممالک کے میڈیا میں صورتحال کی سنگینی کا بتائیں کہ یہ انسانی المیہ کس قدر خوفناک ہے ،بروقت داد رسی نہ کی تو مہنگائی بے روزگاری سے ہنگامے بھی پھوٹ سکتے ہیں۔
سیاست سے زیادہ ریاست پر توجہ کی ضرورت ،ملک مزید سیاسی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،جاوید اقبال








