بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا پی ٹی آئی کےنوجوان ٹائیگرطحہٰ شیخ کے قتل پر اظہارافسوس 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کےنوجوان ٹائیگرطحہٰ شیخ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ طحہٰ شیخ کی رحلت کا جان کر نہایت افسردہ ہوں۔7 اکتوبر کو اسےاس کے رہائشگاہ کےسامنےبظاہر ایک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت نشانہ بنایاگیا۔طحہٰ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا۔سندھ پولیس تاحال ذمہ داروں کوگرفتارنہیں کرسکی۔میری دعائیں اورہمدردیاں اسکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔