مسقط (ممتاز نیوز)پاکستان اور بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام کے درمیان گزشتہ ماہ عمان میں ملاقات ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 17اور18سمبر کو مسقط میں سدرن ایشیا سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام اور ریٹائرڈ افسران میں آف دی ریکارڈ سیشنز کئے ،کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے حکام کی کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی لیکن بند کمروں میں ہونے والے غیر رسمی اجلاسوں میں دونوں ملکوں کے وفود نے شرکت کی ۔ ملاقات میں پاکستان وفد قیادت سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی ،افغانستان کےلئے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور حساس ادارے کے برگیڈیئر نے کی ۔ بھارتی وفد کی قیادت نمائندہ بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ کر رہے تھے ۔ ان کے ساتھ خفیہ ادارے کے دو افسران بھی شامل تھے ۔ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے تعاون سے مسقط میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد خطے کے ملکوں کے درمیان رابطوں کو موثر بنانا تھا۔
پاکستان بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی کے حکام میں مسقط میں غیر رسمی مذاکرات








