اسلام آباد(ممتاز نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی اڈیالہ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران ملاقات کرنے اور بیٹ پر دستخط نے محسن علی کی زندگی بدل دی ۔محسن نے عمران خان کے دستخط والے بیٹ کو نیلامی کےلئے پیش کردیا اور وہ عمران خان کو اپنی شادی پر بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں ۔محسن علی کی ملاقات عمران خان سے ایک کرکٹ گرائونڈ میں ہوئی تھی جس نے چند لمحوں میں محسن علی کو عام سے خاص کردیا ۔میں نے عمران خان کے ساتھ تصویر لی اور بیٹ ان کا آٹو گراف لیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے میرا ارادہ تھا کہ یہ بیٹ پاس رکھوں گا لیکن اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بیٹ کو نیلامی کےلئے پیش کروں تا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ عمران خان کو چاہنے والے کس حد تک جا سکتے ہیں ۔
عمران خان سے اچانک ملاقات نے محسن علی کی زندگی بدل دی








