راولپنڈی(وقارزیدی )راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹول کل اختتام پذیر ہوگا،فوڈ فیسٹول میں ویمن چیمبر کی جانب سے خصوصی ممبر شپ کا اعلان کیا گیا۔جسکے تحت کاروبار سے وابسطہ خواتین کیلئے آسان شرائط پر ممبر کے علاوہ طالبات کیلئے مفت ممبر شپ کا اعلان کیا گیاہے۔صدر ویمن چیمبر رفعت شاہین نے ہفتے کے روز روزنامہ ممتاز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ممبر شپ کروانے والی خاتون کو رفعت شاہین سٹوڈیو کی جانب سے 10 تا15 لاکھ کا پروجیکٹ دیا جائے گا۔ان اقدامات کا مقصد ملک بھر کی خواتین کو آسان کاروباری سہولت دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ویمن چیمبر گاہے بگاہے ایسے پروگرامز مرتب کرتاہے جسمیں خواتین کی دلچسپی ذیادہ سے زیادہ یقینی بنائے جائے۔











