کراچی :ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 850 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپےکمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 68 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 729 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ سات ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی








