بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ ماورہ حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئیں

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف کویڈ پازیٹو واحد قسم کی پازیویٹی ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں، اس کے باوجود میں شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے جلد صحت یابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو انہیں صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں اور کہا کہ ان شاء اللّٰہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی اور کام کا دوبارہ آغاز کروں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے دوران اداکارہ حریم فاروق اور یشما گل نے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔