کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتی، انہیں خبروں اور مداحوں کے دلوں میں رہنے کا فن آتا ہے۔
حالیہ کراچی کی مون سون بارشوں میں حرا مانی نے نا صرف اس موسم کو خوب انجوائے کیا بلکہ ہر دن بارش کے موسم میں نت نئی تصویریں بھی کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
ان ہی تصاویر کو جہاں ایک طرف صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہی کچھ لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرکے محفل ہی لوٹ لی۔
ایک صارف نے اداکارہ کی گھاس پر لیٹے ہوئے پوز والی تصویر پر لکھا کہ ’حرا مانی بارش میں گھر کی چھت سے گر گئیں‘۔
اس کمنٹ پر اداکارہ سے بھی ہنسے بغیر رہا نہ گیا اور انہوں نے جواب میں لکھ دیا گڈ ون ۔۔









