لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ (Load shedding) میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لیسکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں پولیو کا بڑھتا خطرہ: بچوں کی صحت سنگین بحران سے دوچار
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیراعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 2کی بجائے 6،6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔









