جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن (Hafiz Naeem ur Rehman) نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے، جس کے خلاف جماعتِ اسلامی نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے مقامی حکومتوں کا نظام کمزور ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر، پنجاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
ان کا کہنا ہے کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے، عوام میں بے چینی اور صوبائی خودمختاری کے مطالبات بڑھتے رہیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ یونین کونسل چیئرمین کے انتخاب کا اختیار براہِ راست عوام کے پاس نہیں دیا گیا، جو قابلِ افسوس ہے، موجودہ نظام میں عوام اپنے نمائندوں کا براہِ راست انتخاب نہیں کر سکتے۔









