امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نےکہا ہےکہ امریکی فوج(american army) ایک لمحے کے نوٹس پر ایران پر دوبارہ حملے شروع کرسکتی ہے۔
واشنگٹن میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آبنائے ہُرمُز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، ایران جانے یا ایران سے آنے والے ہر جہاز پر یہ پابندی ایرانی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں میں نافذ ہوتی ہے۔
اگر کسی جہاز نے سمندر میں ایران کی مدد کی کوشش کی تو اس کا بھی پیچھا کریں گے ۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران 13 جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا ہے ، ان میں وہ جہاز بھی شامل ہیں جو ایرانی تیل لے جا رہے تھے ۔
مزید پڑھیں:تونسہ، 50ہزار افراد کی سکریننگ، ایڈز کے 334 کیسز، متاثرین میں 331 کمسن بچے شامل
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جنگ بندی میں رہنےکی خواہش زیادہ ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کا شبہ ہے، لیکن وہ زندہ ہیں، ہم آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیےمدد کو آنے والے دیگر ممالک کا خیرمقدم کریں گے، فیلڈ مارشل سے ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔









