روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان (pakstan)کے تعمیری کردار کو سراہا
نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کےحل کیلئے مکالمے،سفارتکاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں اپنا کردار جاری رکھےگا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی.
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے دورانیےبارےسوالات، ٹرمپ کا صحافیوں پر شدید اظہار برہمی
دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا جبکہ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔









