بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفت بری ختم ، یورپ و ایشیا نے دہائیوں امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھایا: پیٹ ہیگسیتھ

امریکی وزیر جنگ نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا کہ ایران نے دوبارہ مائنز بچھانے کی کوشش کی تو وہ جنگ بندی (ceasfire)کی خلاف ورزی ہوگی

امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہاز ہماری شرائط پر گزیں گے، ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے ناکہ بندی سخت کردی ہے، پاسداران انقلاب بحری قزاقوں کی طرح اقدامات کررہے ہیں، چند دنوں میں ایک اور طیارہ بردار جہاز خلیج عمان پہنچ جائے گا۔

امریکی وزیر جنگ کا کہناتھا کہ کوئی بھی ایک کشتی اور بندوق کے ساتھ غیر مسلح جہاز پر قبضہ کر سکتا ہے، ایران نے جو جہاز پکڑے ہیں وہ امریکا یا اسرائیل کے نہیں ہیں،2 ایسے جہازوں کو قبضے لیا ہے جو ایران سے روانہ ہوئے تھے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 34 جہازوں کو واپس موڑ دیا، ایران کے پاس اب بھی سفارتی راستہ اختیار کرنے موقع موجود ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ایران کے پاس اب بھی سنجیدہ ڈیل کا تاریخی موقع ہے، ایران کی ناکہ بندی مشن مکمل ہونے تک برقرار رہے گی، امریکا کو ایسے اتحادی چاہیے جو قابل اور وفادار ہوں۔

ہمارا کوئی تیل بردار جہاز وہاں سے نہیں گزرتا، آبنائے ہرمز کی لڑائی ہماری لڑائی نہیں ہے۔ آبنائے ہرمز کی اہمیت یورپ کے لیے امریکا سے کہیں زیادہ ہے، اب مفت فائدہ اٹھانے کا دور ختم ہو چکا ہے، یورپ و ایشیا نے کئی دہائیوں تک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھایا۔

مزید پڑھی:اسحاق ڈار، سرگئی لاروف ٹیلیفونک رابطہ، شہبازشریف کادورہ روس ری شیدول

انہوں نے کہا کہ ایران نے دوبارہ مائنز بچھانے کی کوشش کی تو وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے، یورپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق سنجیدہ اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔