تہران ،آبنائے ہرمز کی سلامتی کا کنٹرول مکمل طور پر ایران کے پاس، تمام نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کی جانی چاہیے(Iranian armed forces)
ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز ایرانی حکام سے رابطے کے بغیر اس اہم سمندری گزرگاہ میں نقل و حرکت نہ کریں۔
ایرانی افواج کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی کا کنٹرول مکمل طور پر ایران کے پاس ہے اور اب سے تمام نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کی جانی چاہیے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کی سرحدوں یا کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا بھرپور اور سختی سے جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے امریکی بحریہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آئے، کیونکہ امریکہ کے جارحانہ اقدامات خطے کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 12 سے متعلق بڑا اعلان
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کے لیے امریکی مداخلت خطرہ ہے، اس لیے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام بحری جہازوں کو ایرانی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔









