بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت آئی پی سی، پی ایس بی اور ایف ڈی ای کے زیر اہتمام ’معرکہ حق‘ میراتھن واک کا انعقاد

وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ(Pakistan Sports Board) اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ’معرکہ حق‘ میراتھن واک کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میراتھن واک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس سے سرینا چوک تک ہوئی جس میں اسکولوں اور کالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری وزارت آئی پی سی نے کہا کہ معرکہ حق اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کی واک ہمارے نوجوانوں کے اس جذبے کی عکاس ہے جو پاکستان کی خودمختاری کے لیے دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:کرکٹ آسٹریلیا کی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے دور رکھنے کیلیے بڑی پیشکش

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم نے طلبہ کو حب الوطنی کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں اور ہمارے کھلاڑی اور طالب علم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔