بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری

اسلام آباد سے وزات خزانہ کے مطابق پاکستان نے 25 کروڑ ڈالرز مالیت کا پانڈا بانڈ (panda band)جاری کیا، یہ دنیا کی دوسری بڑی اور گہری کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کی پہلی باقاعدہ رسائی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 1.26 ارب ڈالر سے زائد کی طلب سامنے آئی، اس کے باعث یہ اجرا پانچ گنا سے زائد اوور سبسکرائب ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بانڈ پر 2.5 فیصد کے انتہائی مسابقتی کوپن ریٹ پر سرمایہ کاری حاصل ہوئی، اجرا کی طلب پاکستان کے پانڈا بانڈ پروگرام کے مجموعی ہدف تقریباً ایک ارب ڈالر سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں:ایران نہیں، آبنائے ہرمز ناکہ بندی امریکا نے مسلط کی، عباس عراقچی

وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی معاشی بحالی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاس ہے۔