بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینٹرل کنٹریکٹ، کئی کرکٹرز کی چھٹی، ڈومیسٹک پرفارمرز کی انٹری متوقع

اسلام آباد، سینٹرل کنٹریکٹ میں کئی کرکٹرز کی چھٹی جبکہ ڈومیسٹک پرفارمرز (domistac performers)کی انٹری متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہوگا، سابق چئیرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں تین سال کیلئے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا۔

یکم جولائی سے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہوگی، نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا،اے کٹیگری میں کوئی شامل نہیں تھا، نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہوگا۔

مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 14.52 فیصدسے متجاوز، عوام رل گئے

محمد نواز، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کو کنٹریکٹ ملنے کا امکان کم ہے، اذان اویس اورعبداللہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔