بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ انتظامیہ کی H1B ویزا پالیسی غیرقانونی قرار

امریکا کے وفاقی جج نے اعلیٰ سطح کے غیرملکی ملازمین کو جاری کیے جانیوالے ایچ ون بی ویزا(Visa) سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسی رد کردی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرانے کی شرط عائد کی تھی، تاہم امریکا کے وفاقی ڈسٹرکٹ جج لیو سوروکین نے اسے غیرقانونی قرار دیدیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کیلی فورنیا سمیت امریکا کی بیس ریاستوں نے ستمبر میں اعلان کردہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جج نے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاملے پر کانگریس کی منظوری لیے بغیر اقدام کرکے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جج نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کو خواہ کہا کچھ بھی جائے مگر یہ ٹیکس ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایسا کوئی اختیار ہی نہیں کہ ایچ ون بی ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر ٹیکس لگادیا جائے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے شعبے نےعدالتی فیصلے کو ایکٹیوازم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ ون بی ویزا پروگرام کانگریس نے سن انیس سو نوے میں شروع کیا تھا، اس پروگرام کے تحت امریکا میں قائم کمپنیاں مختلف شعبوں کے غیرملکی ماہرین کو امریکا میں عارضی ملازمت دیتی ہیں جس کی مدت چھ سال تک ہوسکتی ہے۔

پروگرام کے تحت ملازمتیں دینے والے ادارے سترہ سو ڈالر سے ساڑھے چار ہزار ڈالر تک فیس جمع کراتے ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے اسے بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کردیا تھا۔