بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

مشرقِ وسطیٰ(Middle East) میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کے اعلان نے عالمی تیل منڈی کو وقتی ریلیف فراہم کیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 91 ڈالر فی بیرل سے نیچے ٹریڈ کرتا رہا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ بندی نے عالمی منڈیوں میں پائے جانے والے خدشات کو وقتی طور پر کم کیا ہے، لیکن سرمایہ کار اب بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی نئے فوجی تصادم کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے بغیر عالمی توانائی منڈی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوسکتی، کیونکہ خطہ دنیا کی تیل سپلائی کا ایک اہم مرکز ہے اور کسی بھی کشیدگی کے اثرات براہِ راست عالمی معیشت پر پڑتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:جوسز میں آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یاد رہےکہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی ۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے بعد 96.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 3 فیصد بڑھ کر 93.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔