ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے مطابق مشکوک گاڑیاں روڈ چیکنگ کے دوران تحویل میں لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں ان گاڑیوں کے چوری شدہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع۔ڈائریکٹر ایکسائز نے یہ بھی کہا کہ چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بلال اعظم نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ گاڑیوں میں 3 کراچی، 2 راولپنڈی، 1 شیخو پورہ اور 1 سرگودھا سے چوری ہوئی تھی، یہ گاڑیاں اب متعلقہ پولیس کے ذریعے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم این ایز کی ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
انہوں نے مزید کہا کہ شہری گاڑی خریدنے سے پہلے مکمل تصدیق اور قانونی جانچ ضرور کریں۔









