بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی یوٹیوبر امتنان احمد نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وجہ بھی بتا دی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر امتنان احمد(imtinan ahmad) نے صحت کے مسائل کے باعث سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

امتنان احمد یوٹیوب پر معلوماتی اور تحقیقی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جہاں وہ جنگوں، عالمی حالات، سائنس اور مختلف سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔

ان کی ویڈیوز کو پسند کرنے والے ناظرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے منفرد انداز اور معلوماتی مواد میں دلچسپی رکھتی ہے۔


تاہم اب امتنان احمد نے اپنی صحت کی خرابی کے باعث سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے

رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو صحت سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے مزید ویڈیوز بنانا اور پہلے کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا ممکن نہیں رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMTINAN AHMAD (@askimtinan)


ان کے اس فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔