بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ میں سپلائی خدشات، خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں رواں ہفتے تقریباً 12 فیصد کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو انتخابی شکست کے بعد ایران جنگ میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات ہیں۔ تاہم مشرق وسطیٰ میں تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات قیمتوں میں مزید کمی کو محدود کر رہے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جمعے کو عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے جنوری کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر یا 1.6 فیصد اضافے سے 99.86 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.10 ڈالر یا 1.22 فیصد بڑھ کر 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دونوں معاہدوں کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس کے باوجود برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ہفتے 12 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 12.1 فیصد گرنے کے امکان سے دوچار ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے بعد توقعات پیدا ہوئی تھیں کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں کشیدگی کم ہوسکتی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی ہوئی اور دونوں بینچ مارک دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تاہم خلیج اور آبنائے ہرمز میں بدھ اور جمعرات کو آئل ٹینکروں پر حملوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی۔ آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم بحری راستہ ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:ناصر مدنی کی سوشل میڈیا شخصیات پر سخت تنقید، شادیوں میں رقص اور ٹک ٹاک سرگرمیوں پر سوالات اٹھا دیے

اے این زیڈ کے سینئر کموڈٹی اسٹریٹجسٹ ڈینیئل ہائنس کے مطابق ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسے چھوڑنے کا امکان نہیں، جبکہ اس راستے سے تیل کی ترسیل معمول کی گنجائش کے 60 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ایران نے جمعرات کو آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاع دی، جبکہ برطانوی بحری سلامتی ادارے یو کے ایم ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق ٹینکروں پر حملے تقریباً ریکارڈ سطح کے قریب برقرار ہیں۔