بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابراہیم علی خان کے کرینہ کپور کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟ دلچسپ انکشاف

بولی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان(Ibrahim Ali Khan) نے اپنی سوتیلی والدہ اور اداکارہ کرینہ کپور کو ’سب سے کول سوتیلی ماں‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان رشتہ کتنا خوشگوار ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ابراہیم علی خان نے حال ہی میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بولی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ وہ اپنی بہن سارہ علی خان کے ساتھ مشہور شو ’کافی ود کرن‘ کے ایک ویڈیو سیگمنٹ میں نظر آئے، جہاں دونوں بہن بھائیوں نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس موقع پر ابراہیم نے کرینہ کپور کو ”اب تک کی سب سے کول سوتیلی ماں“ قرار دیا۔ ان کے اس بیان پر سیف علی خان نے کہا کہ خاندان کے درمیان اچھے تعلقات دونوں طرف سے کوشش سے قائم رہتے ہیں۔ ان کے مطابق کرینہ نے سارہ اور ابراہیم کے ساتھ ہمیشہ اچھا رویہ رکھاخوشگوار بنایا، جبکہ دونوں بچوں نے بھی محبت کا جواب محبت سے دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کرینہ کپور نے شو میں ابراہیم کے اپنے دونوں بیٹوں، تیمور اور جہانگیر علی خان، کے ساتھ تعلق کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیمور اور جہانگیر اپنے بڑے بھائی ابراہیم کو بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں، جبکہ ابراہیم بھی دونوں کے ساتھ بہت اچھے انداز میں پیش آتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:مشرق وسطیٰ میں سپلائی خدشات، خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سیف علی خان نے بھی اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم کبھی کبھار گھر آکر اپنے چھوٹے بھائیوں کے کمرے میں جاتے ہیں اور ان سے مختلف باتیں کرتے ہیں۔ سیف کے مطابق ابراہیم کا جہانگیر کے ساتھ اپنا ایک الگ اور خوبصورت تعلق ہے، جسے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔

یار رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2007 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور 2012 میں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں، تیمور علی خان، جو 2016 میں پیدا ہوئے، اور جہانگیر علی خان، جن کی پیدائش 2021 میں ہوئی۔

کرینہ سے شادی سے قبل سیف علی خان کی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ سیف اور امریتا نے 2004 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔