کراچی (ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے حلقہ کے عوام سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، میں کسی سکیورٹی کے بغیر چلا کر حلقہ میں گھوم کر لوگوں سے مل کر آ رہا ہوں ۔سینئر صحافی حامد میر کے مطابق مراد علی شاہ نے میرے اس ٹویٹ کے ڈپٹی کمشنر قمبر سے کچھ سرداروں نے بدتمیری کی نوٹس لیتے ہوئے انہیں وارننگ دی ہے ۔
حامد میر نے کہا کہ آج مراد علی شاہ صاحب نے فون کیا اور بتایا کہ ڈی سی قمبر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دو سرداروں کو بلا کر وارننگ دی گئی ہے۔سینئر صحافی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے میری اس رائے سے اتفاق نہیں کیا کہ وہ بغیر سکیورٹی اپنے حلقے میں نہیں جا سکتے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ کل ہی اکیلے گاڑی چلاتے ہوئے اپنے حلقے میں گھومتے رہے۔
آج مراد علی شاہ صاحب نے فون کیا اور بتایا کہ ڈی سی قمبر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دو سرداروں کو بلا کر وارننگ دی گئی ہے انہوں نے میری اس رائے سے اتفاق نہیں کیا کہ وہ بغیر سکیورٹی اپنے حلقے میں نہیں جا سکتے انہوں نے کہا کہ وہ کل ہی اکیلے گاڑی چلاتے ہوئے اپنے حلقے میں گھومتے رہے https://t.co/yf1mqVVVe4
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 3, 2022









