بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

چیئرمین سینٹ سےاسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (ممتاز نیوز) بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی لہذا پارلیمانی غیر ملکی وفود میں چیمبر کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا تا کہ وہ نئی مارکیٹیں تلاش کر کے پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔ ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹیوں اور دیگر دستیاب فورمز پر آئی سی سی آئی کے نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ ملک میں آنے والے غیر ملکی وفود کی آئی سی سی آئی ممبران کے ساتھ ملاقاتوں کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور پاکستان کے کاروباری و معاشی مفادات کو فروغ دینے کے امور پر ان کے ساتھ بات چیت کی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر ترقی کرنے سے معیشت مضبوط ہوتی ہے لہذا چیمبر کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرانے کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے لہذا برآمدت کو بڑھانے کیلئے پالیسی سازی میں کاروباری طبقے کی آراء کو اہمیت دینا ہوگی۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ برآمدات کے لیے افریقہ، آسیان اور دیگر خطوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے روائتی ایکسپورٹ مصنوعات کی بجائے نئی پروڈکٹس بھی متعارف کرانا ہوں گی۔ سینٹورس مال کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ شاپنگ مال کو جلد کھولنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جلد وزیرداخلہ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات شاندار طریقے سے منانے کیلئے آئی سی سی آئی تعاون کرے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی قیادت میں وفود مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں لہذا ان میں آئی سی سی آئی کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے تا کہ وہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کا قانون سازی میں اہم کردار ہے لہذا سینٹ کی کامرس، فنانس، منصوبہ بندی و ترقی اور صنعت و پیداوار سمیت کاروبار سے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں چیمبر کے ممبران کو بھی نمائندگی دی جائے تا کہ نجی شعبے کی مشاورت سے قانون سازی کر کے کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے مزید سازگار ماحول پیدا کیا جائے جس سے معیشت جلد بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود اکثرسینٹ کا دورہ کرتے رہتے ہیں لہذا چیمبر کے ممبران کو بھی ان کے ساتھ ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ غیر ممالک کے ساتھ پاکستان کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے امکانات تلاش کر سکیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر سینٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔چیمبر کے نائب صدر اظہرالاسلام ظفر، زبیر احمد ملک، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، رانا قیصر شہزاد، محمد یحیٰ، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کرانے میں چیئرمین سینٹ ہرممکن تعاون کریں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے