بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سیاست نہیں ملک کیلئے حقیقی آزادی کا جہاد کررہاہوں،عمران خان

سرگودھا:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سیاست نہیں ملک کیلئے حقیقی آزادی کا جہاد کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک نصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ چند روزمیں لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا چیمپئن ہوتا ہے اور انسان تب تک نہیں ہارتا جب تک وہ ہار نہ مان لے لیکن آپ کا کپتان مقابلہ کرے گا اور آپ سب نے میری ٹیم بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف قوم اور دوسری طرف چور کھڑے ہیں اور جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو چور ہار جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والا ڈاکو وزیراعظم بن گیا ہے جبکہ کابینہ میں 60 فیصد ارکان چوری کے کیسز میں ضمانت پر ہیں اور یہ چور ہر جگہ پیسے مانگتے پھر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب آصف زرداری کے کیسز ختم کررہا ہے جبکہ آصف زرداری کی چوری پر کتابیں لکھی گئی ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والے کو وزیر خزانہ بنادیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا بلے کو دودھ کی رکھوالی کے برابر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ایماندار لیڈر ہونے کی وجہ سے خوشحالی آئی لیکن جب وزیراعظم پیسے مانگتا ہے تو قومی غیرت ختم ہوجاتی ہے، پورے ملک کی عزت خراب ہوجاتی ہے اور شہباز شریف نے امریکہ میں کہا مجبور ہوں پیسےدے دو۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ملک کو تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ چوروں کاٹولہ اقتدار میں آکر بیٹھ گیا ہے اور جیلوں میں سارے چھوٹے چور نظر آرہے ہیں اور جب سے یہ چوروں کا ٹولہ آیا ہے میرا نام سنتے ہی ان کی کانپیں ٹانگ چاہتی ہے، میں یہاں آیا ہوں تو ملک کی بہتری کی بات کرنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان عوام کا نام لے کر اقتدار میں آتے ہیں اور اقتدار میں آکرعوام کو لوٹنے والوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنے لیے نہیں ہمارے لیے سیاست کی اور آج یہ ملک ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہوا ہے، ظلم کے سامنے خاموش رہنے سے معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے