ریاض/جدہ(ممتازنیوز)پاکستا ن مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدرشیخ سعیداحمداور جنرل سیکرٹر ی ملک منظور اعوان نے کہاہے کہ امیدہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہوگااوراس میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کوسنانے کے اعلان پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شیخ سعید احمد اور ملک منظور اعوان نے کہاکہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل چھپائی ہےایساکرنے سے وہ صادق اور امین نہیں رہے،خاص طور پر عمران خان جب بطور وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر آئے تھے تو اس وقت شاہی خاندان کی طرف سے ملنے والے تحائف بھی انہوں نے بیچ دیئے جس سے نہ صرف سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو شرمندگی ہوئی بلکہ شاہی خاندان بھی اس پر ناراض ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست کا محور ذاتی مفاد ہیں اور وہ اقتدار کے لئے ملک کو غیرمستحکم کرنے کو بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرالیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں نااہل قراردیاجاتاہے تو اس سے ملک کو ایک فتنے سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ میر ٹ پر کرے گا اور عمران خان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ اہم،ملک کو عمرانی فتنے سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکتی ہے،شیخ سعیداحمد،ملک منظوراعوان








