اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر امریکی انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روس سے تیل کی خرادیر پر کام شروع کردیا جس پر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہو ں نے کہا کہ امریکی حکام کو کہہ دیا ہے کہ سیلاب میں کافی نقصانات ہوئے ہیں، روس سے تیل لینا ہمارا حق ہے اور ہم وہاں سے تیل در آمد کرنا چاہا رہے ہیں جس پر امریکا نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ روس سے تیل کی خریداری پر ہندوستان کے مقابلے کی یا اس سے بہتر ڈیل حاصل کرسکیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیر کو زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے اچھی خبر مل رہی ہے، کل ہماری ایشیائی ترقیاتی بیننک (اے ڈی پی) سے میٹنگ ہے، امید کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوجائے گا جس کے بعد پیر کو ہمیں رقم موصول ہوجائے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت اب بھی 200 روپے سے نیچے ہے، اس کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے کافی کچھ کر رہے ہیں۔
روس سے تیل کی خریداری پر کام شروع، امریکا کو کوئی اعتراض نہیں،اسحاق ڈار








