بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے 7 ارب روپے کی اشتہاری مہم کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی 50 روزہ کارکردگی اچھی دکھانے کے لیے پیسا پانی کی طرح بہانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پرویزالہٰی کی ناقص کارکردگی کو اچھا دکھانے کیلئے اربوں روپے پانی کی طرح بہائے جائیں گے۔ صرف اشتہارات کی مد میں 7 ارب روپے اڑاے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پرویزالہٰی کے موجودہ دور میں جرائم کی شرح 45 فیصد بڑھ گئی۔ سیلاب متاثرین امداد کو ترستے رہے مگر پرویزالہٰی نے صرف اپنے شہر گجرات کو نوازا۔
گجرات کیلئے کھربوں روپے کے فنڈز منظور کیے گئے مگر سیلاب سے جاں بحق ہونے والےافراد کے ورثا کو 8 لاکھ فی کس دیا گیا۔ زخمی افراد میں صرف ایک کروڑ 12 لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی،سیلاب سے تباہ ہونیوالے 3851 گھروں کی مرمت کیلئے پنجاب حکومت نے صرف ایک ارب 38 کروڑ دیے۔
روٹی 10 روپے سے بڑھ کر 15 ، نان 15 سے 25 روپے کا ہوگیا۔ آٹے کا بیس کلو والا تھیلا980 سے بڑھ کر 1300 تک جا پہنچا۔
پرویزالہٰی دور میں روڈا کے نام پرغریب کسانوں کی زمینیں کوڑیوں کے داموں ہتھیانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال چھپائی گئی اور صرف 14 اموات ظاہر کی گئیں۔سرکاری اسپتالوں میں ایکسرے فلیمیں ختم اور ادویات کی شدید قلت سامنے آئی۔