اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ امن و آمان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارلمانی نظام کی نفی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیس دن کے بعد یہ سب نشیستیں خالی ہو جائے گی اور سب سے آخر میں جس نشست کا نوٹیفکیشن ہوگا وہی عمران خان کے پاس رہے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی نظام میں حلقے کا نمائندہ پارلمان میں آتا ہے، انتخابی اصلاحات کر رہے ہیں، الیکشن ریفامز کمیٹی میں اس پر بحث ہوگی۔
وزیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کمیٹی قائم کی ہے جس میں سب جماعتوں کی نمائندگی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی عمران خان نے 25 مئی لانگ مارچ کیا اور توہین عدالت کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و آمان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، پولیس صوبائی حکومت کے تابع ہے۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر آخری آڈیو لیک نے تابوت میں کیل ٹھونک دیا، سائفر پر سپریم کروٹ کو خط لکھا گیا تھا مگر انہوں نے اس معاملے میں داخل اندازی سے انکار کر دیا، عدالت بتا چکی کے بادی النظر اس میں کوئی سازش کا عنصر نظر نہیں آیا۔









