بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کی مہم تیز،فائونڈر اتحاد گروپ کی فتح یقینی ہے،اسرارالحق مشوانی

اسلام آباد (ممتاز نیوز) فائونڈر اتحاد گروپ کے مرکزی رہنما اورسیکرٹری انفارمیشن کے عہدے کے لیے امیدوار اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ فاؤنڈر اتحاد گروپ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کر کے رئیل اسٹیٹ بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کوترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گا، مخلص ودیانتدارقیادت ہی اس رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لیے ضرورری ہے ،ہماری قیادت ہی مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امیدوں کی کرن ہے اس بزنس سے وابستہ افراد ہمیں اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں ہم بھی ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار الحق مشوانی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے منتخب نمائندوں کی کی مخلص ودیانتدار سوچ مسائل سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے تمام ممبرز سے اپیل کی کہ اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے فاؤنڈر اتحاد گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دیا جائے اور پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی اس روز صرف شاہین کا ہی راج ہوگا ،ممبرز کے اعتماد اور پیار کی وجہ سے فاؤنڈر اتحاد کے سردار طاہر محمود، صدر، وحید اختر خان، اظہر محمود عباسی سینئر نائب صدر، بابر اسرار بھٹی، محمد یسین، راجا حامد، اور محمد عبدلمالک نائب صدر، چوہدری زاہد رفیق جنرل سیکرٹری، محمد نعمان ڈپٹی سیکرٹری، وحید احمد ایڈیشنل سیکرٹری، قاضی محمد شاکرجوائنٹ سیکرٹری، منیر اختر فنانس سیکرٹری، محمد بابر یاسر کوآرڈینیٹر سیکرٹری، وحید خان پریس سیکرٹری، ذولفقار علی سپورٹس سیکرٹری، کاشف منیر ویلفیئر سیکرٹری، اسرار الحق مشوانی انفارمیشن سیکرٹری، ناصر محمود سوشل میڈیا سیکرٹری کے عہدے کے لیے کامیاب ہوں گے۔