اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کسٹمز نے 5576مہنگے ترین غیر ملکی ساختہ موبائل فون بغیرڈیوٹی اورٹیکس ادائیگی اور6207موبائل فون انتہائی معمولی ڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئر کر دیئے جس سے قومی خزانے کو ڈیوٹی و ٹیکس چوری سے 36کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کی مد میں نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد نے درآمدی کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم ایف آئی آرسیکنڈل میں مبینہ طورپر ملوث کسٹم اہلکاروں کو نامزد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کسٹم نے یہ کلیئرنس چھ مختلف جی ڈیز کے ذریعے کی، ان بے ضابطگیوں کی اطلاع ملنے پر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل کلکٹر اے ایف او کی زیر نگرانی آڈٹ ٹیم نے انکوائری کی جس سے ثابت ہوگیا ہےکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر غیر ملکی ساختہ 5576موبائل فون بغیر ڈیوٹی و ٹیکس ادائیگی اور6207موبائل فون معمولی ڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئر کر دیئےگئے ، ایف آئی آر ز کے مطابق ان تمام 11783 موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر پرپی ٹی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنس بھی جاری کر دیئے گئے، ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد نے مذکورہ بے ضابطگیوں پر دو درآمدی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر ز درج کر لی ہیں۔
اسلام آباد، کسٹمز نے 5576 مہنگے امپورٹڈ موبائل فون بغیر ڈیوٹی کلیئر کر دیئے








