بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا، سپیکر نے مزیدپی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا تو آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ نگران حکومتوں کو پابند کر دیا وہ کچھ بھی غیر آئینی کریں گی تو ہم ایکشن لیں گے،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ کون ہے؟

ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی وفد نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا، الیکشن کمیشن نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق پیش رفت ہوگی۔